ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار، انکولہ اور سرسی کے گوداموں میں راشن کا 1150کوئنٹل گیہوں برباد :غریبوں میں تقسیم ہونے والے اناج میں کیڑے :عوام برہم

کاروار، انکولہ اور سرسی کے گوداموں میں راشن کا 1150کوئنٹل گیہوں برباد :غریبوں میں تقسیم ہونے والے اناج میں کیڑے :عوام برہم

Wed, 25 Oct 2017 22:18:24    S.O. News Service

کاروار :25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)راشن تقسیم کاری میں ہوئی ترمیمات کی بناپر غریبوں کو پہنچنے والا قریب 515کوئنٹل گیہوں محکمہ شہریات کے گودام میں کیڑے مکوڑوں کا حصہ بنتا جارہاہے۔

گذشتہ 9ماہ پہلے بی پی ایل کارڈوالوں میں تقسیم کے لئے گودام پہنچا گیہوں برباد ہواہے۔ کاروار تعلقہ میں 51راشن دکان ہیں ، فی دکان 20 کوئنٹل اناج بی پی ایل کارڈوالوں کو ماہانہ تقیسم کرنا ہوتاہے۔ لیکن سرکاری طورپر بعض پیچیدہ سرکلروں کی وجہ سے یہ گیہوں گذشتہ 9مہینوں سے گوداموں میں سڑ رہاہے۔ جہاں گیہوں میں کیڑے پیدا ہوئے ہیں تو وہیں یہ گھونسوں کی غذا بنتا جارہاہے۔ طوفانی ہوا سے گودام کی چھت اڑجانےسے بارش کے پانی میں بھیگا اناج نقصان ہورہاہے۔ موصولہ ذرائع کے مطابق گوداموں میں بقیہ گیہوں کسی کام کا نہیں ہے۔ انسانوں کو جانے دیجئے جانوروں کو بھی کھلائیں گے تو جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بتایا جارہاہے اسی لئے عوامی سطح پر یہ رائے دی جارہی ہے کہ یہ گیہوں سمندر یا ندی کے حوالے کرنا بہتر ہوگا۔

اسی طرح سرسی میں بھی غریبوں میں تقسیم کرنے کے لئے ذخیرہ کردہ 275کوئنٹل گیہوں دھول چاٹ رہاہے اور 21کوئنٹل مونگ کی دال برباد ہونے کا پتہ چلاہے۔ گذشتہ 7مہینوں سے یہ اناج غریبوں میں تقسیم ہوئے بغیر گوداموں میں بربادہورہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انکولہ میں بھی 340کوئنٹل گیہوں برباد ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ محکمہ اغذیہ کے گودام پہنچ کر معائنہ کئے بی جے پی یوتھ مورچہ کے نرسمہا کونے منے نے بتایا کہ گودام میں قریب 340کوئنٹل گیہوں برباد ہورہاہے، مقامی تحصیلدار جائے وقوع پہنچ کرمعائنہ کرنے کا مطالبہ کیاتو تحصیلدار گودام پہنچے ۔ تحصیلدار وویک شنئی نے بتایا کہ گودام میں باقی گیہوں کوجانچ کے لئے منگلورو بھیجا گیا ہے۔ اس کے بعد سرکار کو رپورٹ کرنےکی بات کہی ۔


Share: